• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈلسن تنازعہ، کیئراسٹارمر کیخلاف پارلیمانی تحقیقات کا فیصلہ آج اراکین کی ووٹنگ سے ہوگا

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے خلاف مینڈلسن تنازع کے حوالے سے پارلیمانی تحقیقات کی جائے یا نہیں فیصلہ آج اراکین پارلیمنٹ کی ووٹنگ سے ہوگا۔

وزیر اعظم پر اراکین پارلیمنٹ کو لارڈ مینڈلسن کی بطور سفیر تعیناتی کے حوالے سے گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

تحقیقات میں جائزہ لیا جائے گا کہ کیا جانچ کے عمل کی پیروی کی گئی اور فارن آفس کے حکام پر دباؤ تو نہیں ڈالا گیا؟

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ایپسٹین اسکینڈل میں شریک پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری نہیں ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں، حکام سے کہا ہے کہ پتہ کریں کہ یہ فیصلہ کس نے کس بنیاد پر کیا؟

کنزرویٹیو لیڈر کیمی بیڈینوک نےکہنا تھا کہ وزیر اعظم دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا کر ان کے کیرئیر ختم کر رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید