انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انڈونیشین ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرین حادثے میں بچ جانے والے 240 مسافروں کو جائے حادثہ سے بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔