• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے،7افراد جاں بحق،بہاولپور میں ٹریلر نے2 نوجوانوں کو کچل دیا

ملتان (نمائندگان جنگ ) ٹریفک حادثوں  میں 7افراد جاں بحق ہو گئے بہاولپور میں ٹریلر نے2 نوجوانوں کو کچل دیا تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر تقریبات دیکھنے کے لیے پکا لاڑاں تحصیل لیاقت پور سے بہاول پور آتے ہوئے مسافرخانہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان ٹریلرسے ٹکرا گئے جس  کے نتیجے میں اعجاز اور طارق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شاہد مقبول کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاعلاوہ ازیں  خانیوال میں  پیرووال کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار40سالہ محمداسلم سکنہ وہاڑی موقع پر جاں بحق ہوگیا دریں اثنا صاد ق آباد تاج چوک بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک پک کو بچاتے ہوے ٹریلر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجےمیں ٹرک ڈرائیور سنجر پور کا رہائشی محمد ارشاد ولد محمد عالم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پک اپ میں موجودڈھرکی کا رہائشی ڈرائیورنواز ولد گہرام اور گھوٹکی کا رہائشی محمد بخش شدید زخمی ہو گئے مزید برآں میلسی اڈاہری چندکادکاندار 27سالہ نوجوان خورشیدشاہ  موٹرسائیکل پرآرہا تھا کہ الٰہ آباد کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار محلہ دھرم پورہ کے  55سالہ ریٹائرڈ ٹیچرماسٹرمحمدانورسے جاٹکرایاجس کے نتیجہ میں ماسٹر محمدانور کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ خورشیدشاہ دم توڑگیا ادھر چوک سرورشہیدچاہ پولی والا موضع پتل منڈا کا بلال احمد موٹر سائیکل  پرجارہا تھا اڈہ نظام آباد پر ایک تیز رفتار کار  نے ٹکر ماردی ۔ جس کے نتیجہ میں محمد بلال کی آٹھ سالہ بیٹی انم بی بی جاں بحق ہوگئی ۔جبکہ اسکی بیوی نسیم بی بی،بیٹا محمد جنیداور خود شدید زخمی ہوگیااسی طرح لودھراں میں  سمہ سٹہ کے علاقےبستی فتو والا کا  حاجی بلال ولد اللہ ڈتہ اور حاجی منظور احمد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک ان کی  موٹر سائیکل سلپ ہوگئی اور وہ دونوں گرگئے اسی اثناء میں عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے حاجی بلال کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حاجی منظور محفوظ رہا ۔
تازہ ترین