• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس افسر کے قاتلوں کی مدد کرنیوالا ملزم گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس افسر کا قتل ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی اور ملزمان کے فرار ہونے میں مدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم فرار ملزمان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق  مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو ایم پی آر کالونی میں پولیس اہلکار ابرار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید