• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں مسیحی رہنماؤں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسرائیل میں مسیحی رہنماؤں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی علاقے میں مسیحی خاتون پر حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی شدت پسند نے مسیحی راہبہ کو دھکا دے کر زمین پر گرایا اور لاتیں ماریں۔

اس حوالے سے اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، حملہ نسلی نفرت کی وجہ سے کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسیحی خاتون کا تعلق فرانس سے بتایا جا رہا ہے۔

بیت اللحم میں آباد مسیحی شہریوں کی نقل وحرکت پر اسرائیل نے پابندیاں سخت کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید