• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دفاعی وزیر سے صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت کا سوال پوچھ لیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’ذہنی حالت‘ پر کانگریس میں سخت سوالات اٹھا دیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ رکن سارہ جیکبز نے سماعت کے دوران پوچھا کہ کیا ٹرمپ ملک کی قیادت کے لیے ذہنی طور پر مستحکم ہیں؟ 

اس پر ہیگسیتھ نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے سابق صدر جو بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ صدر کے خلاف اس نوعیت کی بات نہیں کریں گے۔ 

بعد ازاں اُنہوں نے ٹرمپ کو ’بہترین سپہ سالار‘ قرار دیا۔

دوسری جانب کانگریس میں 2027ء کے دفاعی بجٹ پر بھی بحث ہوئی جس میں 1.5 ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ 

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ بجٹ فوجی طاقت بڑھانے، جدید ہتھیاروں کی تیاری اور اہلکاروں کی فلاح کے لیے اہم ہوگا جبکہ جونیئر اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کے غیر ذمہ درانہ بیانات اور سوشل میڈیا پیغامات نے کافی شہرت حاصل کی تھی، ایک بیان میں اُنہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو ’پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے۔‘ 

اس کے علاوہ ایک متنازع تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے خود کو روحانی پیشوا کے طور پر دکھایا تھا، اس تصویر پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید