وائٹ ہاؤس میں کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کرنے والے شخص کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
یہ ویڈیو امریکی اٹارنی جینین پیرو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ہم عدالت کو پہلے ہی فراہم کر چُکے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور حملے سے ایک دن پہلے ہلٹن ہوٹل میں داخل ہوا۔
جینین پیرو نے مزید لکھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ فائرنگ فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھی۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ کول ایلن کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایف بی آئی وسیع تحقیقات کو جاری رکھے گا۔