امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے معروف اے آئی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرلیے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 بڑی اور معروف اے آئی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدے امریکی فوج کی اے آئی پر مبنی فورس بنانے کے عمل کو تیز کریں گے۔
پینٹاگون کے مطابق معاہدے جنگ کے تمام شعبوں میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گے۔