اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی۔
تیل، گیس اور کوئلے کے استعمال میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت کے معاملات پر اختلافات کے باعث رکن ممالک اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اس صورتِ حال کو مایوس کُن قرار دیا ہے۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والی کانفرنس میں یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے ترکیہ اور آسٹریلیا کی قیادت میں تیار کردہ حتمی مسودہ مسترد کر دیا۔
یورپی یونین کا مؤقف تھا کہ مسودے میں عالمی حدت کی بنیادی وجہ بننے والے فوسل فیولز یعنی تیل، گیس اور کوئلے کا واضح ذکر موجود نہیں، اس لیے یہ مسودہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ناکافی ہے۔