• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش جماعت اسلامی نے یونیورسٹی کے طالب علم صادق قیوم کو میئر ڈھاکا کیلئے امیدوار نامزد کردیا

صادق قیوم جنہیں ڈھاکا جنوبی سٹی کارپوریشن کے آئندہ میئر انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈھاکا یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹ کے نائب صدر بھی ہیں۔ فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
صادق قیوم جنہیں ڈھاکا جنوبی سٹی کارپوریشن کے آئندہ میئر انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈھاکا یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹ کے نائب صدر بھی ہیں۔ فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش جماعت اسلامی نے ڈھاکا یونیورسٹی کے طالب علم صادق قیوم کو ڈھاکا کے میئر کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی نے ڈھاکا میٹرو پولیٹن جنوبی کے میئر کیلئے اپنے امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں مقامی رہنماؤں اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق صادق قیوم جنہیں ڈھاکا جنوبی سٹی کارپوریشن کے آئندہ میئر کے انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈھاکا یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹ کے نائب صدر بھی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی آئندہ ایک سے دو روز میں صادق قیوم کی امیدواری کا باضابطہ اعلان کرے گی، اس حوالے سے صادق قیوم نے ابھی باقاعدہ انتخابی مہم شروع نہیں کی، تاہم وہ پارٹی قیادت اور کارکنان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان المحبوب زبیر  نے بتایا کہ ڈھاکہ کی دونوں سٹی کارپوریشنز کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی ان کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید