• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجیوں کی بلا اشتعال جارحیت، شہری آبادی پر بزدلانہ حملہ، کواڈ کاپٹر حملے میں 3 افراد زخمی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے ماموند میں خوارج نے کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا، فتنہ خوارج کے کواڈ کاپٹر حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے اس وقت حملہ کیا جب گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا۔ 

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق مارچ اور اپریل کے دوران ماموند اور سلارزئی میں ماٹر گولے فائر کیے گئے۔  افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ سے 3 خواتین اور 6 بچے شہید ہوئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھرپور جواب دے رہی ہیں اور خوارج و افغان طالبان کی پوسٹوں، معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید