کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سال کی بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو 7 ماہ بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے ٹکنیکی بنیادوں پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 7 سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اکتوبر 2025 میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔