• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف تین ون ڈے لاہور میں، شیڈول پر بات چیت جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق میچ 31 مئی ، 2 اور 4 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے شیڈول کا جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔ یہ کینگروز ٹیم کا 2022 کےبعد ون ڈے سیریز کیلئے پہلا دورہ ہوگا، گذشتہ سیریز پاکستان نے 2-1 سے جیتی تھی۔ لاہور میں تین میچ کھیل کرآسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان سے بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید