• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد: درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف تیزی سے پگھلنے لگی، طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

مظفرآباد میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ بھارت کا اوڑی میں اسپل ویز کھولنا ہو سکتی ہے، مچھلی پکڑنے اور دریاؤں کے کنارے جانے والوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید