گوجرانوالہ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ کے لیے2 ارب روپے کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے، پش اپس کے چیلنج کے جواب میں ن لیگ نے سندھ کے وزیر کھیل کو اپنے صوبے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینے کا جوابی چیلنج کیا ہے۔
نوشہرہ ورکاں، کامونکی اور اروپ میں 3 اسٹیڈیم تعمیر ہورہے ہیں،گدا کشتی کے فروغ کے لیے ہالینڈ سے 25لاکھ کا گدا خریدا گیا ہے،شیخوپورہ موڑ کے قریب 8 کروڑ کی لاگت سے جمنازیم کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔