متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے نکلنے کے بعد اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار بیرل پیداوار ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
اوپیک ممالک کی جانب سے مارکیٹ کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اوپیک کے مطابق سات رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے تیل پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ جون دو ہزار چھبیس سے نافذ ہوں گی۔