• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرن ہالینڈ نے شادی کے 5 سال بعد خوشخبری سنا دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ اور آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے شادی کے 5 سال بعد خوشخبری سنا دی۔

ایرن ہالینڈ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے یہ خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اسپورٹس پریزنٹر نے انکشاف کیا کہ ہم نے یہ خوشی حاصل کرنے کے لیے1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز خرچ کیے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ پچھلے 4 سال کے دوران میں اولاد کی خواہش میں وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) کے 20 راؤنڈز اور علاج کے دیگر کئی مختلف طریقوں سے گزری ہوں، 4 بار میرا حمل ضائع بھی ہوا اور ہزاروں انجیکشن لگے تب یہ خوشی کی خبر ملی۔

ایرن ہالینڈ نے بتایا کہ سچ پوچھیں تو مجھے ابھی تک یقین ہی نہیں آ رہا، کیونکہ ابھی ماں بننے کی منتظر ہوں، ماں بنی نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ماں بننے کے حوالے سے کبھی بھی کوئی وعدہ نہیں کیا جا سکتا۔

اُنہوں نے بتایا  کہ جب پہلی بار حمل ضائع ہوتا ہے تو انسان کا دل بہت بری طرح ٹوٹتا ہے اور پھر اگلی بار وہ ایسی خوش خبری ملنے پر بہت محتاط ہوتا ہے کیونکہ اسے ڈر ہوتا ہے کہ کہیں دوبارہ اس سے یہ خوشی چھن نہ جائے۔

اسپورٹس پریزنٹر نے یہ بھی بتایا کہ اب 20 ہفتے گزر چکے ہیں اور مجھے اپنے بچے کی حرکت محسوس ہونا شروع ہوئی .'، تو یہ ایک معجزہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید