• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے 35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی اور جسٹس صداقت علی خان سرگودھا کے انسپکشن جج ہوں گے جبکہ جسٹس شہباز رضوی گوجرانولہ اور جسٹس فیصل زمان ملتان کے انسپکشن جج ہوں گے۔

جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس چوہدری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ کے انسپکشن جج ہوں گے۔

جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑہ کے جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر کے انسپکشن جج ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید