• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے آبنائے ہرمز میں نئے آپریشن سے قبل ایران کو نجی پیغام بھیجا تھا، امریکی عہدیدار

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا نے آبنائے ہرمز میں نیا آپریشن شروع کرنے سے پہلے ایران کو نجی پیغام بھیجا تھا۔

آبنائے ہرمز میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کے روز ایران کو آگاہ کیا تھا کہ امریکا ’’آپریشن پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گا اور تہران کو مداخلت سے باز رہنے کی سخت وارننگ دی گئی تھی۔

تاہم امریکی ذرائع کے مطابق اس وارننگ کے باوجود ایران کی جانب سے امریکی بحریہ کے جہازوں، تجارتی بحری جہازوں اور متحدہ عرب امارات میں اہداف پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا نے آپریشن ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، ایران کے پاس چند چھوٹی کشتیاں بچ گئی ہیں جو خطرے کے باعث نہیں، آبنائے ہرمز میں تمام خطرات کا سنجیدگی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکا کے بحری جہاز خطے میں موجود ہیں، ایران سے آنے والے جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا، ایران کے 6 جہازوں نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی نیوی نے ایرانی جہازوں کو واپس مڑنے پر مجبور کیا، سمندری گزر گاہ کی ہم سے زیادہ دنیا کو ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید