سکھر(بیورو رپورٹ)پولیس کی جانب سے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ ملتوی کئے جانے کے خلاف امیدواروں نے پولیس ہیڈ کوراٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس میں بھرتی کے لئے وہ مختلف علاقوں سے ٹیسٹ دینے آئے تھے لیکن اچانک فزیکل ٹیسٹ ملتوی کرنے سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے جو نوجوان پولیس میں بھرتی کے لئے آئے ہیں وہ پہلے ہی بے روزگار ہیں اور سکھر ٹیسٹ کے لئے آنے پر اخراجات ہوئے ہیں ، ٹیسٹ ملتوی کرنا کوئی درست اقدام نہیں ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امیدواروں کے تمام ٹیسٹ جلد از جلد لیکر میرٹ کی بنیاد پر تمام امیدواروں کو بھرتی کیا جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانے سے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ لیا گیا ہے اس ٹیسٹ کے دوران متعدد نوجوان دوڑتے ہوئے گرپڑے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، 300اسامیوں کے لئے 1200امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔