ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر میزائل اور ڈرون سے حملے کی تردید کی ساتھ ہی یو اے ای کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا کہہ دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری کارروائیاں صرف امریکی جارحیت کا جواب دینے تک محدود ہیں، یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تردید کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ یو اے ای امریکا اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ سے باز رہے، ایران نے خطے اور امت مسلمہ کے وسیع مفاد میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا بیان جھوٹ اور بے بنیاد ہے، امارات نےایران کےخلاف کارروائی کی توسخت جواب دیاجائےگا۔
دوسری طرف یو اے ای کے صدر کو اسرائیل سمیت مختلف ممالک کی قیادت نے ٹیلیفونک کیا اور ایران کے حملے کی مذمت کی۔
اماراتی حکام کا دعویٰ ہےکہ منگل کو بھی ایران سے میزائل اور ڈرونز داغے گئے، پیر کو کیے گئےحملوں سے آئل زون میں آگ لگ گئی تھی۔