• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎اوورسیز پی ٹی آئی کارکنوں کا انٹرا پارٹی الیکشن بائیکاٹ کا اعلان، اصلاحات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف یوکے کے سابق صدر اور آفیشل ترجمان آصف خان نے پارٹی کے اوورسیز چیپٹرز میں مبینہ بدانتظامی، اقربا پروری اور غیر شفاف انٹرا پارٹی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور کرپشن سے پاک نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک پی ٹی آئی یوکے میں انٹرا پارٹی الیکشن کے عمل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

‎اپنے بیان میں آصف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آفس آف انٹرنیشنل افیئرز کو فوری طور پر از سرنو منظم کرنے اور اس کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض ’’متنازع اور مفاداتی ٹکراؤ رکھنے والے افراد‘‘ طویل عرصے سے اہم عہدوں پر قابض ہیں، جن کی ناقص پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی یوکے سمیت کئی متحرک اوور سیز چیپٹرز کو نقصان پہنچا۔

‎انہوں نے کہا کہ ’’متعصب، غیر مؤثر اور نااہل افراد کو اوور سیز چیپٹرز پر مسلط کیا گیا، جس سے نظریاتی اور متحرک کارکن شدید مایوسی کا شکار ہوئے۔ یہ دراصل چیئرمین عمران خان کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔‘‘

‎آصف خان نے اوور سیز کارکنوں پر زور دیا کہ جب تک اوورسیز چیپٹرز میں دیرینہ اصلاحات نافذ نہیں ہوتیں، وہ کسی بھی ممبرشپ مہم میں حصہ نہیں لیں۔ 

‎انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب نااہل قیادت کے غیر ضروری بیرونی دوروں کیلئے فنڈنگ نہیں کریں گے۔ موجودہ حالات میں تمام توجہ صرف ایک نکتے 
بانی کی رہائی پر مرتکز ہونی چاہیے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید