• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سے 10 مئی تک یوکرین کیخلاف جنگ بندی رہے گی، روسی وزارت دفاع کی تصدیق

روس نے دوسری جنگ عظیم کے یوم فتح کے موقع پر یوکرین کیخلاف جاری تنازع میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں 8 مئی کی رات سے 10 مئی تک جنگ بندی کی جائے گی۔

یہ اقدام نازی جرمنی کی شکست کی 81ویں برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا، ’عظیم محاذِ جنگ میں سوویت عوام کی فتح کے 81 برس مکمل ہونے کے موقع پر روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا ہے۔‘

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو دو روزہ جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید