• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سلیکٹ یو ایس انویسٹمنٹ سمٹ میں 16 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں سلیکٹ یو ایس انویسٹمنٹ سمٹ میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شرکت کی۔ 

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی کاروباری شخصیات نے امریکا میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی لی جبکہ پاکستانی وفد نے رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سمٹ میں پاکستانی کمپنیوں نے امریکی مارکیٹ میں کاروبار بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت قونصل جنرل چارلس گڈمین نے کی۔ 

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق امریکا مضبوط انفرااسٹرکچر، ہنرمند افرادی قوت اور شفاف قانونی نظام فراہم کرتا ہے۔ ڈالر پر مبنی معیشت سرمایہ کاروں کو کرنسی اتار چڑھاؤ کے مقابلے میں استحکام فراہم کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید