• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے، ڈاکٹر یوسف جنید

انقرہ (ڈاکٹر فرقان حمید)پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے۔ وہ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایا ترک ، انقرہ سائنس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یاوُز دمیر، جیو اسٹریٹجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر گورائے الپار، سابق سفیر نعمان ہزار، ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے نمائندوں، دانشوروں، ماہرینِ تعلیم، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پاکستانی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی جانب سے مظاہرہ کئے گئے عزم، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے “آپریشن بنیانٌ مرصوص” کے ذریعے اپنے حقِ دفاع کو نہایت تحمل اور استقامت کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی قانون، امن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھا۔

ملک بھر سے سے مزید