کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے سمندر کے راستے4 کروڑ روپے مالیت کا ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ترجمان کسٹمز کے مطابق پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹ گوادر نے کھلے سمندر 72گھنٹے کی طویل کاروائی کے بعدایک لانچ کو کامیابی سے روک کر اس میں لدا ہوا 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)، جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے، ضبط کر لیا۔سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ ایندھن کی غیر قانونی نقل و حمل سے متعلق مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر خصوصی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے وسیع پیمانے پر نگرانی اور تعاقب کی کارروائی شروع کی۔