کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4700روپے اور چاندی کی قیمت میں166روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 3514ڈالر سے بڑھ کر 3561ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4700روپے فی تولہ کےاضافےسے 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے فی تولہ ہو گئی ۔