کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد منفی رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس 60.56 پوائنٹس کی کمی سے 178060.69پوائنٹس پر آکر بند ہوا،51.29فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،کاروباری حجم میں 3.89فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 2 ارب 58 کروڑ 73 لاکھ 18 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔