کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتارکرلیا، ایف آئی اے کےمطابق گرفتار مسافر کی شناخت سید آذر بخاری کے نام سے ہوئی ہے، جو نجی ایئرلائن کی پرواز سےبراستہ دبئی باکو (آذربائیجان) جانے کی کوشش کر رہا تھا، ایف آئی اے ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پائے جانے پر مسافر کے موبائل فون اور واٹس ایپ پیغامات کی جانچ کی گئی، جس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔ تحقیقات کے مطابق ملزم پاکستان اور اٹلی میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم کے عوض انہیں غیر قانونی ذرائع سے یورپ، کینیڈا اور باکو بھجوانے کے معاملات طے کر رہا تھا۔