• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کا آغاز، ملتان ایئرپورٹ پر ایئر کنڈیشنر بند، دن میں گرمی سے مسافر پریشان

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسم سرما کے آغاز پر ملتان ایئرپورٹ کا سنٹرل ایئر کنڈیشنز اعلی حکام کی ہدایت پر بند کردیا گیا۔ تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی وجہ سے مسافروں کو بے چینی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو دن میں درجہ حرارت اچانک بڑھنے کی وجہ سے ایئر کنڈیشن کام نہیں کر رہے تھے، استفسار پر عملے نے بتایا کہ سرکاری طور پر سینٹرل اے سی بند کر دیئے گئے ہیں۔ حبس کی وجہ سے مسافروں میں بے چینی دیکھی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید