سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی میں اہم ملاقات ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
قومی اسمبلی میں ہونے والی فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر بات چیت کی، پارلیمانی معاملات میں باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔
دونوں سیاسی رہنماؤں نے پارلیمان کے عوامی مسائل کے حل اور جمہوری استحکام کےلیے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق فضل الرحما ن اور محمود اچکزئی نے دوران گفتگو اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے اور مشاورت کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔