لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے امریکی ٹی وی پروگرام ’60منٹس‘کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کے اس حصے کو بار بار نشر کیا جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے براہ راست پاکستان پر سنگین الزام لگایا ہے کہ پاکستان بوٹ فارمز کے ذریعے جعلی امریکی اکاؤنٹس بنا کر سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔ نیٹن یاہو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں کہا کہ کئی ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، سوشل میڈیا کو manipulate کرنے کے لئے بوٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جعلی امریکی اکاؤنٹس دراصل پاکستان کے کسی بیسمینٹ سے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔