• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد میں پیر چناسی کے پہاڑ سے عقاب پکڑا گیا، ڈیوائس نصب تھی


فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

مظفرآباد میں پیر چناسی کے پہاڑ سے ایک عقاب پکڑا گیا ہے، جس پر سولر پاورڈ جی پی ایس جیسی ڈیوائس نصب پائی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق عقاب پر نصب ڈیوائس جدید ٹریکنگ یا سولر پاورڈ  جی پی ایس ٹیکنالوجی جیسی معلوم ہوتی ہے، جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ پرندہ کہاں سے آیا ہے؟

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام شکاری پرندہ نہیں لگتا، بلکہ ممکن ہے کہ اسے کسی سائنسی تحقیق یا ٹریکنگ تجربے کے تحت ٹیگ کیا گیا ہو۔

جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی ڈیوائسز عموماً ہجرت، رویے اور ماحولیات سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، تاہم اس کیس میں حتمی معلومات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

قومی خبریں سے مزید