پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم یہاں نہتے آئے ہیں، جنگجو لوگ نہیں ہیں، ہم بات کرنے کے لیے آئے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ کے پی آئے ہیں ان کے ساتھ کافی لوگ آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ایک بہن کی آخری ملاقات دسمبر میں ہوئی یہ ناقابل قبول صورتحال ہے، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے اور ان شاء اللّٰہ یہ کارگر بھی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی میں گفتگو ہوتی رہتی ہے، یہ ایک مشکل اور جذبات سے بھرا وقت ہے، یہاں ہم نے پولیس کے دستوں پر حملہ نہیں کرنا۔