گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ انٹی کرپشن گوجرانوالہ میں افسران کی 50فیصد سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انٹی کرپشن کا اپنا تھانہ نہیں اپنی حوالات بھی نہیں ملزمان کو دوسرے تھانوں میں رکھنا پڑتا ہے، انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ گوجرانوالہ ریجن کے دفتر میں پچاس فیصد افسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں جو افسران تعینات ہیں ان میں سے اکثر ڈپیوٹیشن پر دوسرے محکموں سے یہاں آتے ہیں اس بارے ڈائریکٹر انٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن رانا عبدالشکور نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی پانچ پوسٹیں خالی پڑی ہیں اس وقت صرف ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن تعینات ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کی6پوسٹیں ہیں جن میں سے5خالی پڑی ہیں سرکل آفیسر کی دو پوسٹیں خالی پڑی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کی4پوسٹیں خالی پڑی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا تھانہ بھی نہ ہے حوالات بھی اپنی نہ ہے دوسرے تھانوں میں ملزمان کو رکھتے ہیں انہوں نےکہا کہ 1350انکوائریاں چل رہی ہیں300مقدمات زیرتفتیش ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔