گوجرانوالہ ( نمائدہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما ایس اے حمیدنے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے تاریخی ریلوے سٹیشن کی بندربانٹ کی گئی تو سیاسی، تجارتی، مذہبی رہنما وکلاء ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی بھر پور مزاحمت کرے گی ایک سو 32سالہ اس قومی ورثہ اور وہاں پر تعمیر شدہ خوبصورت مسجد کو مسمار کر کے فوڈ سٹریٹ بنانے بینکوں یا کمرشل اداروں کو لیز پر دینے کی سازش ناکام بنا دیں گے۔