• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،گھریلو رنجش پرسرمیں اینٹیں مارکرشوہرکو مار ڈالا

گوجرانوالہ ( نمائدہ جنگ)چار بچوں کی ماں نے گھریلو رنجش پر سر میں اینٹیں مار کر اپنے شوہر کو مار ڈالا ،  کلر آبادی کی 4بچوں کی ماں نسیم اختر بی بی کا   شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر نسیم اخترنے طیش میں آکر 50سالہ شوہر اشفاق کو قتل کر دیا ، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور نسیم اختر بی بی کو گرفتار کر لیاگیا جسکا کہنا تھا کہ شوہر نشے کا عادی تھا اوربچوں کیلئے کوئی خرچہ بھی نہیں دیتا تھا بلکہ خرچے کے مطالبے پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پیسے بھی چھین کر لے جاتا تھا ۔
تازہ ترین