گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ ارم ایاز نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور معمولی مقدمات میں ملوث35اسیران کو طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،ان کے ہمراہ سول جج قمر ضیاء اور سپرنٹنڈنٹ جیل کامران انجم چوہدری بھی تھے ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں کا دورہ کے دوران قیدیوں کے بھی مسائل سنے ۔