بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔
سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دیے۔ ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ سے 8 اوورز کم کیے، پاکستان ٹیسٹ ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کا بنگلا دیش کے خلاف میرپور ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ رہا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔