• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بارش کا امکان


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بارش، آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گردونواح میں بارش متوقع  ہے۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق  گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ میں بارش متوقع ہے۔

مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، وزیرستان میں بھی 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، عوام شدید گرمی یا شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید