• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلجیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کھیل کے آخری لمحات میں میکل اسپین کے میرینو کے خوبصورت گول کی بدولت سابق عالمی چیمپئن نے بلجیم1-2 سے کو شکست دی۔

اسپین نے بلجیم 1-2 سے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

میچ کا پہلا گول اسپین کے فابیان رویز نے 30ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن گیارہ منٹ بعد بلجیم کے چارلس نےخوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی۔

کھیل کے 88 ویں منٹ میں میرینو نے خوبصورت گول کرکے اسپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید