امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کیا جائے۔
امریکی حکام نے دھمکی بھی دی کہ ایران نے ایسا نہ کیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔
امریکی عہدیدار نے یہ دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ جہازوں پر حالیہ حملے ایرانی نظام کے سخت گیر حصے کے باعث ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے پر امریکا کے پاس عسکری آپشنز موجود ہیں، مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔