محکمہ سیاحت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور کیفیز کو جرمانے کی وارننگ دے دی۔
محکمہ سیاحت نے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ریسٹورنٹس سے 15 روز میں تحریری وضاحت طلب کرلی۔
جاری نوٹس کے ذریعے اسلام آباد میں موجود غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایکٹ 1976ء کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق خلاف ورزی ثابت ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ اور مسلسل خلاف ورزی پر یومیہ اضافی جرمانے کی وارننگ دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ریسٹورنٹس کو پہلے بھی رجسٹریشن کےلیے نوٹس جاری کیے جاچکے تھے، احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر شوکاز جاری کیے گئے۔