• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فورسز نے100 سےکارکنوں کو حراست میں لے لیا، فلوٹیلا پر غزہ کوسٹ سے40 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل فورسز نے کارکنوں کو نیوی شپ کے ذریعے اشدود، جنوبی فلسطین منتقل کیا ہے۔

صمود کرائسز مینجمنٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ امدادی قافلے میں شامل 23  کشتیوں سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 50 سے زائد کشتیوں پر مشتمل قافلہ ترک ڈسٹرکٹ مارمارس سے جمعرات کو روانہ ہوا تھا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید