• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: گزشتہ رات تیز آندھی اور بارش کے نقصانات کی تفصیل جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ رات کی تیز آندھی اور بارش کے نقصانات کی تفصیل جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے، جن میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق واقعات بٹگرام، مردان، شانگلہ، سوات، تورغر اور دیر اپر میں پیش آئے، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید