سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) موجودہ دور کو بلا شبہ ابلاغ عامہ کو دور کہا جاسکتا ہے بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جس کی بدولت دنیا میں ہونے والے لمحہ بہ لمحہ تبدیلی پرگھر بیٹھے نظر رکھی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ نے ایم ایس سی ابلاغ عامہ کے پہلے سمسٹر کے طالب علموں کی 12روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی یہ کوشش ہے کہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر توجہ دی جائے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم ڈگریاں لینے کے علاوہ پاکستان کا مفید شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔