• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور صوابی مکان کی چھت اور دیواریں منہدم،4افرا د جاں بحق

پشاور( کرائم رپورٹر)  صوا بی ،توڑ دھیڑ ( نمائندگان جنگ )پشاور صوابی اور تو ر ڈھیڑ  میں  طوفانی بارش کے باعث گھرکی چھت اور دیواریں  منہدم ہونے کے نتیجے میں دو چچا زاد بھائیوں سمیت 4افرا جاں بحق  او ر خاتون سمیت   4 دیگر زخمی  ہو گئے ۔واقعات کے مطابق ٹیلہ میرہ کے رہائشی سلیم خان کا پانچ سالہ بیٹا زین اور سات سالہ بھتیجا اکرام گھر میں موجود تھے کہ طوفانی بارش کے باعث اچانک اس کے گھر پر ہمسایہ کے گھرکی چاردیواری آگری جس کے نتیجے میں اس کے گھر کی چھت منہدم ہو گئی  اور اس کے ملبے تلے دب کر اس کابیٹا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے اور لاکھوں روپے مالیت کا ساما ن تباہ ہو گیا ۔  دریں  اثنا  صوابی میں شدید اندھی ، طوفان اور بارش کے دوران کچے مکانات اور دیواریں گر جانے سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔  اتوار اور پیر کی درمیا نی شب  تیز ترین آندھی اور طوفان  سے موضع یار حسین میں دیوار گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم اُسامہ جاں بحق ہوگیا  جب کہ زوجہ ظفر خان اور ایک بچہ اویس زخمی ہو گیا ضلع بھر میں شام سات بجے سے آخری اطلاع تک بجلی کی سپلائی پچھلے 24گھنٹوں سے منقطع رہی مین لائنوں کے کئی پولز زمین بوس ہو گئے ۔چھوٹا لاہور ، یار حسین ، پر مولی ، کرنل شیر کلے ، زیدہ اور صوابی پولیس اسٹیشنوں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع رہی ادھر  تورڈھیر  صوابی   میں تیز آ ند ھی سے   د کا ن کی  زیر تعمیر چا ر دیوا ری گر نے سے ایک معمر خا تو ن جا ں بحق اور ایک خا تو ن اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ دن سہ پہر چھ بجے علا قے میں شدید آ ند ھی آ ئی جس سے تورڈھیر اڈا میں واقع ایک ما ر کیٹ کی ایک دو کا ن کی چھت پر زیر تعمیر ہو نے والی چا ر دیوا ری گر گئی اور  چا ر دیوا ری آ ند ھی سے بچنے کے لئے کھڑی ہو نے والے افراد پر آ گری جس سے تورڈھیر کی ایک معمر خا تو ن وا لدہ فقیر زا دہ جا  ںبحق ہو گئی جبکہ چھو ٹا لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خا تو ن اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں فو ری طور پر علا ج معا لجہ کے لئے لیجا یا گیا ا دھر شدید آ ند ھی سے محلہ سینی میں ریٹا ئر ڈ ہیڈ ما سٹر عبد الحلیم مجیدی اور دیگر کئی گھروں کی بھی چا ر دیوا ریاں گر گئیں جبکہ کئی جگہ درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پو لز کو نقصا ن پہنچا جسکی وجہ سے بجلی کی سپلا ئی کئی گھنٹے متا ثر ر ہی اور بجلی را ت دس بجے بحا ل ہو سکی جبکہ اس صو ر تحا ل کی وجہ سے پیر کے دن بھی بجلی کئی گھنٹے بند رہی اد ھر شدید طو فا ن کے بعد علا قے میں بار ش بھی ہو ئی جس سے اتوار کے دن پڑ نے والی شدید ترین گر می کا زور ٹو ٹ گیا اور عوام نے موسم ٹھنڈا ہو جا نے پر سکھ کا سا نس لیا، جبکہ چار دیوا ری کے حا د ثے میں جا نبحق ہو نے والی معمرخا تو ن کو پیر کے دن تورڈھیر میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔
تازہ ترین