• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید ،2اہلکارزخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی کے علاقہ زیدہ میں سماجی دشمن عناصرکے خلاف پولیس آپریشن میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ایس ایچ او اصغر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ،ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقہ زیدہ میں ایس ایچ او اصغر خان پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر تھے کہ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اصغر خان اور 2 دیگر پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا ۔ تاہم ایس ایچ او اصغر خان کو شدید زخمی حالت میں پشاور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پیر کی شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
تازہ ترین