پشاور کے علاقے تاج آباد میں ایف آئی اے نے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 14 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ان ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ کے لیے ایجنٹس کو 25 سے 28 لاکھ روپے دیے تھے، ملزمان جعلی پاکستانی شہریت پر سعودی عرب جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ملزمان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، اس واردات میں منظم بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے جو پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں سرگرم ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق اس واردات میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔