بنوں کے علاقے بارکزئی میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 1 پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔
شہید پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری پہنچا دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔